مزید دیکھیں

مقبول

عمران خان اور اہلیہ کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا...

سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے...

موبائل فون کمپنیوں کی لوٹ مار،عوام نے جاز اور زونگ کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے پیکیجز کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ناقص سروس کے باعث عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ جاز اور زونگ نیٹ ورکس کی جانب سے فراہم کیے جانے والے پیکیجز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اور غیر معیاری خدمات نے شہریوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ ان کمپنیوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔

جاز کا ویکلی میکس پیکیج، جو پہلے 478 روپے کا تھا اور ٹیکس ملا کر 550 روپے میں آتا تھا، اب مہنگا کر کے 521 روپے کا کر دیا گیا ہے۔ اس پر ٹیکس شامل کرنے کے بعد یہ پیکیج 600 روپے سے تجاوز کر جائے گا۔ اسی طرح دیگر تمام پیکیجز کی قیمتوں میں بھی بے دریغ اضافہ کیا گیا ہے، لیکن ان کی سروس کا معیار پہلے سے بھی بدتر ہے۔

زونگ نیٹ ورک کے my 5 پیکیج کی قیمتیں بھی حیرت انگیز طور پر بڑھائی گئی ہیں۔ یہ پیکیج پہلے 1600 روپے کا تھا، جو مرحلہ وار بڑھتا ہوا 2500، 2700، 3000، 3300 اور اب 4400 روپے تک پہنچ چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اضافے کسی طور پر قابل قبول نہیں اور ان کمپنیوں کی جانب سے عوام کے ساتھ کھلی زیادتی ہے۔

شہریوں نے ان حالات کے پیش نظر سوشل میڈیا پر جاز اور زونگ نیٹ ورکس کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کب تک ان کمپنیوں کے پیکیجز کے نام پر لٹتے رہیں گے۔ عوام کی یہ مہم اربابِ اختیار کو اپنی جانب متوجہ کرنے اور ان کمپنیوں کی لوٹ مار کو روکنے کے لیے ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ان کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں، ان کی قیمتوں کو کنٹرول کریں اور صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے کا پابند بنائیں۔ عوامی ردعمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگر ان کمپنیوں نے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی نہ کی تو ان کا بائیکاٹ وسیع پیمانے پر ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں