گجرات:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا 2 میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے 4 دفعات 353 ، 186 ، 189 اور 505 کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ شہری شہکاز اسلم ولد محمد اسلم مامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

 

مقدمے کے متن کے مطابق رانا ثنا نے کہا عدالت اورہر اس ججز کا گھیراؤ کریں گے جو ایجنڈے کو پروان چڑھائے گا۔

دوسوری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی سنگین الزامات ہیں اور آئین اور قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مقامی وکیل علی اعجازبٹر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر نے وزیرداخلہ رانا ثناللہ، مریم نواز،نوازشریف ، وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کی گئی ہے

Shares: