باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پر شرپسند عناصر کے تشدد کا مقدمہ درج

0
67

لاہور:باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پر شرپسند عناصر کے تشدد کا مقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق باغی ٹی وی کے رپورٹرفائزچغتائی پرتشدد کرنے والے شرپسند عناصرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی بھی شروع کردی ہے

ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ فیروز والا ضلع شیخوپورہ میں درج کیا گیا ہے جس میں پولیس نے ان شرپسند عناصرکے خلاف سخت فعات درج کی ہیں‌

 

 

اس ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی نے علاقے کے بااثرمافیا کی حرکات سے پردہ اٹھاتے ہوئے خبر شائع کی تھی ، اس خبرکی اشاعت کے بعد چارافراد نے مجھے راستے میں روک کرمیرے اوپر تشدد کیا ،اس ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ اس مافیا کے سرکردہ چار افراد جن میں محمد تنویر ، محمد راحیل ، عمران عرف ایمو جٹ اورعتیق الرحمن ولد امین ساکن کوٹ عبدالمالک اوران کے ساتھ دو نامعلوم افراد نے سائل کوایک موٹرسائیکل پرزبردستی بٹھا کرایک دوکان پرلے گئے اورپھروہاں پرمزاحمت پرمیرے اوپر تشدد کیا اور پھرمجھ سے موبائل اورکچھ دیگرقیمتی چیزیں بھی چھین لی ، اس دوران ملزمان نے میرے اوپر تشدد کیا اوراس تشدد کی وجہ سے میرے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی

 

اس ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ یہ ملزمان مجھ سے زبردستی اشٹام پردستخط کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے اور زدوکوب بھی کرتے رہے اور پھراس دوران میرا موبائل اورکچھ نقدی رقم تھی وہ بھی ہتھیا لی ، اس دوران مجھے یہ بھی دھمکیاں دیتے رہے کہ آئندہ ہمارے متلعق کسی قسم کی خبرشائع نہیں کرو گے

فائز چغتائی کی طرف سے درخواست پردرج مقدمے میں گواہان طارق بٹ اورشاہین شاہ بخاری نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واقعی اس بات کے عینی شاہد ہیں کہ مذکورہ ملزموں نے تشدد بھی کیا اور پھردھمکیاں بھی دی ہے

یاد رہے کہ اس درخواست کے بعد تھانہ فیروز والا کی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے مجرموں کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے

Leave a reply