مونجی کی فصل خرید کر جعلی چیک دینے پر تھانہ اروتی میں مقدمہ درج

باغی ٹی وی،پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار)مونجی کی فصل خرید کر جعلی چیک دینے پر تھانہ اروتی میں مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق:پیرمحل چک نمبر 770 گ ب کے رہائشی عبدالعزیز ولد احمد علی نے پرانے تعلق واسطے کی بنا پر شکیل احمد ولد بشیر احمد رحمانی کو 70 لاکھ روپے مالیت کی مونجی فروخت کی جس میں سے شکیل احمد نے 28 لاکھ نقد ادا کیے جبکہ باقی 42 لاکھ کا چیک دیا ۔ مقررہ وقت پر جب وہ چیک بینک میں پیش کیا گیا تو الائیڈ بینک پیرمحل نے اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر چیک پر میمو لگا کر واپس کر دیا جس پر عبدالعزیز نے مراسم بچانے کی خاطر شکیل احمد سے رابطہ کیا اور چیک باؤنس ہونے کا بتایا تو اُس نے رقم کی ادائیگی کے لئے کچھ وقت مانگا مگر مہلت گزرنے کے باوجود شکیل احمد رقم ادا نہ کر سکا جس پر عبدالعزیز نے تمام ثبوت تھانہ اروتی میں پیش کر کے ملزم شکیل احمد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے

Comments are closed.