اوکاڑہ: الٹاچورکوتوال کو ڈانٹے،تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرنے والےعملہ صفائی کے خلاف مقدمہ درج

اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر) الٹی گنگا بہلے لگی اپنا حق مانگنا جرم بن گیا ۔اوکاڑہ ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظایہ کی جانب سے سینٹری ورکرز کے خلاف مقدمہ 22-1551زیردفعہ 506،186 ت پ محمد ریاض اسسٹنٹ ایڈمن کی مدعیت میں درج کرادیاگیا ۔ایف آئی آر کے مطابق درخواست میں جمیلہ پطرس. مریم. میرنیازی۔ اعظم بودلہ سمیت 6 درکرز کو نامزد اور 15 سے 20 نامعلوم شامل
ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ بنده DHQ ہسپتال سٹی اوکاڑہ میں بطور ایڈمن آفیسر تعنیات ہے PMU پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لاہور نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی کیلے بابر اینڈ عمر پر ائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کو ٹھیکہ دے رکھا ہے بابر اینڈ عمر پر ائیوٹ لمیٹڈ کمپنی نے صفائی ستھرائی کیلئے سینڈی اور کر مردو خواتین بھرتی کر رکھے ہیں کل مورخہ 08.12.22 کو سینڈی ور کرنے بابر اینڈ عمر کمپنی کی طرف سے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ہسپتال کی صفائی کرنے سے انکار کر دیا اور کام چھوڑ کر چلے گئے جس پر جناب MS صاحب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سٹی اوکاڑو نے بابر اینڈ عمر کمپنی کو زبانی و تحریری طور پر سینڈی ورکرز کے واجبات ادا کرنے کا کہا مگر سینی در کر ز نے صفائی ستھرائی کا کام کرنے سے انکار کر دیا جس پر ہسپتال انتظامیہ نے صفائی ستھرائی کیلے نئے سینٹری ورکرز کا بندوبست کر لیا بابر اینڈ عمر کمپنی کے سپر وائزر الزام علیہان امیر نیازی اور اعظم بودلہ کو نئے سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کا رنج ہوا کیونکہ اب ان کی صفائی کے معاملات میں مداخلت ختم ہو گئی تھی جس رنج کی بنا پر امیر نیازی اور اعظم بودلہ نے الزام علیہان جمیلہ وغیرہ متذکرہ بالا کو اکسایا اور طیش دلایا کہ تمہاری جگہ نئے ورکرز بھرتی ہو گئے ہیں لہذا تم لوگ ہسپتال میں جاکر توڑ پھوڑ کر دو تا کہ دوبارہ تمہیں ہی کام پر رکھا جائے جس پر الزام علیہان جمیلہ وغیرہ متذکرہ بالا نے امیر نیازی اور اعظم بودلہ کی ایما پر امروز مورخہ 09.12.22 کو بوقت 30 / 5 بھیشام کے قریب ہم مشورہ ہو کر ہسپتال میں داخل ہو کر ہستپال انتظامیہ کو گالی گلوچ دیں اور ہسپتال میں موجود تمام کوڑا اور گندگی ہسپتال کے مختلف وارڈز اور ایڈ من بلاک میں پھینک دیاڈیوٹی پر موجود عملہ جن میں گواہان مسمیان محمد عمران وارڈ سرونٹ فاروق سیکورٹی گارڈ سٹاف نرس ٹریزہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے سرکاری کام کرنے سے روک دیا میری ودیگر انتظامیہ کے افراد کی منت سماجت پر الزام علیہان گالی گلوچ کرتے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہسپتال سے چلے گئے جناب عالی الزام علیہان متذکرہ بالا نے امیر نیازی اور اعظم بودلہ کی ایما پر اور ہمشورہ ہو کر کار سرکار میں مزاحمت کر کے مریضوں اور عملہ میں خوف ہر اس پھیلا کر ڈیوٹی پر موجود عملہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر ہسپتال جیسے انتہائی احساس مقام پر خوف کی فضا قائم کر کے ارتکاب جرم کیا ہے الزام علیہان متذکرہ بالا کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے۔یاد رہے گذشتہ روز مطابق اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صفائی ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے پر انوکھا احتجاج ،ہسپتال میں مرد و خواتین ورکرز اپنے حق کیلئے سراپا احتجاج ہر طرف گندگی کے ڈھیر پھینک دیے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ کی موجودہ صورت حال یہ ہے کہ ہر طرف گندگی کے ڈھیر ،گائنی وارڈ،آپریشن تھیٹر،سرجیکل وارڈ،ہر طرف گندگی اور بدبُو کا راج ہے اور پورے ہسپتال میں سانس لینا دشوار ہوگیا ہے ،ورکرز کاکہناہے کہ 3 ماہ سے کمپنی کی طرف سے ہمیں تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں ،ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہے لیکن کمپنی پر اسکا کوئی اثر نہیں پڑا،کیونکہ بھوک سے توہمارے بچے نڈھال ہیں ،اس وقت ہمیں کہیں سے ادھار پر سودا سلف بھی نہیں ملتا ہم اور بچے کہاں جائیں ،اعلی حکام نوٹس لیں

Leave a reply