ترک وزیرِ خارجہ حاقان فدان نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل اور حماس کے درمیان آج اتفاق رائے ہو جاتا ہے تو غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حاقان فدان نے شام کے وزیرِ خارجہ کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر آج اتفاقِ رائے ہو جاتا ہے تو جنگ بندی طے پا جائے گی۔ترک وزیرِ خارجہ اس وقت شام کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مصر میں جاری امن مذاکرات میں دونوں فریقوں نے فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے غیر معمولی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ان کے مطابق مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی، اسرائیلی افواج کے انخلا کی شرائط، غزہ میں امداد کی فراہمی اور ممکنہ جنگ بندی کے اصول و ضوابط پر بات چیت ہوئی ہے، جس میں اب تک “قابلِ ذکر پیش رفت” سامنے آئی ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مصر کے شہر شرم الشیخ میں اسرائیل-حماس مذاکرات تیسرے روز میں داخل ہو چکے ہیں، جو امریکہ کے حمایت یافتہ 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت جاری ہیں۔
کراچی میں فائر سیفٹی کا بحران، 80 فیصد عمارتیں غیر محفوظ قرار
خیبرپختونخوا، گنڈاپور مستعفی،اپوزیشن متحرک، اجلاس طلب
کراچی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 کارندوں کو دو بار عمر قید