کوہ سلیمان میں سیلاب کے بعد ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی،4جاں بحق،کئی اس خطرناک بیمارکا شکار بن چکے ہیں
باغی ٹی وی رپورٹ ۔ ڈیرہ غازیخان کی ٹرائبل ایریاپر مشتمل تحصیل کوہ سلیمان میںسیلاب سے تباہی کے بعد ہیضے کی کی وبا ء پھوٹ پڑی ہے اب تک ہیضے سے 4افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، راستے بند ہونے سے سیلاب متاثرین کے مشکلات میںمزید اضافہ ہوگیا ہے ،ہیضہ کے مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں شدید دشواری کا سامناکرناپڑرہاہے ، کوہ سلیمان کے علاقہ جھنڈی میں ہیضے کی وباء پھوٹ چکی ہے بیماری کے باعث اب تک جھنڈی میں ایک خاتون سیمت چار افراد جاں بحق ہوگئے،

راستے بند اور وسائل نہ ہونے باعث مریض کو ہسپتال منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ تونسہ کے متعدد علاقوں میں تاحال ریلیف کیمپ لگائے گئے اور نہ ہی سیلاب متاثرین کو خیمے دیے گئے ہیں ،امداد صرف سیاسی وابستگی رکھنے والے بااثرافراد جو سیلاب سے متاثرہ ہی نہیں ان کودی جارہی ہے، سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے بھوکے پیاسے رہنے پر مجبور ہیں ، کوہ سلیمان کے سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے،ضلعی انتظامیہ سیاستدانوں کے آگے بے بس ہوچکی ہے ،امداد سامان اور خیمے ایم این اے ،ایم پی اے یاسابق ضلعی چیئرمین کے رقعوں اور فون کالز کے ذریعے غیرمستحق افرادکودی جارہی ہے، بے یارو مددگار سیلاب متاثرین نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Shares: