کند ھ کوٹ : شادی سے واپس آتے ہوئے چنگ چی رکشے کو کوچ کی ٹکر، 3 جاں بحق 3 زخمی

کند ھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) شادی سے واپس آتے ہوئے چنگ چی رکشے کو کوچ کی ٹکر، 3 جاں بحق 3 زخمی
کندھ کوٹ تھانہ سی سیکشن کے حدود انڈس ہائی وے ملہیر اسٹاپ کے مقام پر مسافر کوچ کی چنگچی رکشہ کو ٹکر دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق تین افراد زخمی ہسپتال منتقل
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ شادی سے واپس آتے ہوئے چنگ چی رکشے کو کوچ کی ٹکر حادثے میں رکشے پر سوار دو خواتین مسمات حنیفاں، مسمات بختاور، عبد الغنی کوسو جاں بحق جبکہ زخمیوں میں ہزار خان، شاہنواز، اور دیگر شامل ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسےسکھر منتقل کر دیا گیاہے دوسری جانب پوليس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے،پولیس کا کہناہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے

Leave a reply