آزاد کشمیر میں بھی مکمل لاک ڈاون نافذکر دیا گیا
مظفر آباد: آزاد کشمیر میں بھی مکمل لاک ڈاون نافذکر دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے آزاد کشمیر ملک کا وہ پہلاعلاقہ بن گیا ہے، جہا ں حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا کیسز کے بڑھنے سے حالات بھی بہت خراب ہوگئے ہیں اور لوگ پہلے ہی بہت پریشان ہیں ، ادھر کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایک ضلع میں مکمل لاک ڈاون نافذ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے آزادکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک ہفتہ کے لیے لاک ڈاون کا اعلان کردیا۔
دوسری طرف آزاد کشمیر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے متعلق این سی او سی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 363 جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہزار اٹھانوے تک پہنچ گئی۔
حکومت نے مکمل لاک ڈاون کے نفاذ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’لاک ڈاون کافیصلہ ضلع پونچھ میں کروناکیسز کی شرح ستائیس فیصد پہنچنے کے بعد کیا گیا‘۔
مذکورہ ضلع میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے بچوں کو کورونا سے بچانے کے لیے اسکولوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، اور تمام سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 13 ہزار 176 تک پہنچ گئی