باغی ٹی وی، ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز) ڈی پی او ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر 12 ربیع اول کا جام سیکورٹی پلان جاری کر دیا سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ ضلع بھر میں 700 سے زائد پولیس افسران اور ولنٹیئرز سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول کو ضلع بھر میں 23 جلوس اور 14 محافل ہائے کا انعقاد ہو گا۔ تمام محافل اور جلوسوں کی کیٹیگری وائز سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ ڈی پی او آفس ننکانہ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جسمیں افسران تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جلوسوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کیمرہ جات بھی نصب کیے گئے ہیں۔جلوسوں کے دوران ٹریفک کی روانگی کو بحال رکھنے کے لیے اضافی ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔ جسکی نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک کریں گے۔ جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر خاردار تاریں لگائی جائیں گی۔ جلوسوں کے روٹس پر لنک گلیوں میں کناتیں، خاردار تاریں اور بیریئرز نصب کیے جائیں گے۔ جلوسوں کے روٹ پر روف ٹاپ ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ جلوس کے فرنٹ اور عقب پر ٹرینڈ ولنٹیئرز رسہ لگائیں گے۔ سپیشل برانچ اور سول ڈیفنس کا ٹیکنیکل سٹاف مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر سرچ اینڈ سویپنگ یقینی بنائے گا۔ ڈی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ محافل اور جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی اور انتظامات خود چیک کروں گا۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی اہمیت کے متعلق بریف کریں اور الرٹ رکھنے کے ذمہ دار ہونگے۔ ضلعی پولیس دوران ڈیوٹی ضلعی انتظامیہ، دیگر محکمہ جات اور علماء اکرام سے تعاون کو یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی سستی ،غفلت اور لا پرواہی برداشت نہیں کروں گا۔ ربیع الاول میں محافل اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ ننکانہ پولیس کے تمام پولیس افسران 12 ربیع الاول کو پر امن کامیاب بنانے میں دن رات مصروف عمل ہیں

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں