پاکستان نے اس برس یومِ آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا، مگر ساتھ ہی دشمن ملک بھارت کی خوفناک سازش بھی ناکام بنا دی گئی۔ مبشر لقمان نے اپنے تازہ ولاگ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را” اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈول نے 14 اگست کو ملک بھر میں خون کی ہولی کھیلنے کا منصوبہ بنایا تھا، جسے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی ۔
11 اگست کو کوئٹہ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی۔ دورانِ تفتیش اس نے انکشاف کیا کہ وہ کالعدم "مجید بریگیڈ” کے لیے کام کرتا ہے۔ اس کی نشاندہی پر مزید چھاپے مارے گئے اور ایک یونیورسٹی لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو گرفتار کیا گیا، جو بقول مبشر لقمان کے، طلبہ کو دہشت گردی کے لیے ذہنی طور پر تیار کر رہا تھا۔تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر عثمان قاضی نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بلوچستان کے نوجوانوں کو علم دینے کے بجائے انہیں خودکش بمبار بنانے کی تربیت دی۔ اس نے اقرار کیا کہ وہ نہ صرف خودکش بمبار تیار کرتا تھا بلکہ گزشتہ سال کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں بھی سہولت کار تھا۔
ولاگ کے مطابق کالعدم تنظیموں کو بھارتی خفیہ ایجنسی "را” اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی براہِ راست مدد حاصل تھی۔ منصوبے کے تحت 14 اگست کو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر دہشت گرد حملے کرنے کا ارادہ تھا لیکن فورسز نے اس نیٹ ورک کو بروقت توڑ دیا اور درجنوں مبینہ خودکش بمباروں کو گرفتار کر لیا۔مبشر لقمان کے مطابق اجیت ڈول اور آر ایس ایس کی ملی بھگت اب خود بھارت میں بھی تنقید کی زد میں ہے۔ اپوزیشن جماعتیں آر ایس ایس کو "انڈین طالبان” قرار دے رہی ہیں اور صحافیوں پر ریاستی دباؤ، جھوٹے مقدمات اور سوشل میڈیا یوٹبرز پر حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
مبشر لقمان کے مطابق بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستان نہ صرف سرحدوں پر بلکہ اندرونِ ملک بھی ہر لمحہ چوکس ہے۔ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے پاکستانی عوام کے حوصلے توڑے نہیں جا سکتے۔
اگلے 3 روز اہم، 114 نئے رافیل، چین نے ہندوستان کو ٹھینگا دکھا دیا
سیلاب متاثرین کے لیے یو این ڈی پی کا امدادی سرگرمیوں اور بحالی کا اعلان
یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں ہونا چاہیے،پیوٹن اچھے ثابت ہوں گے، امریکی صدر
یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں ہونا چاہیے،پیوٹن اچھے ثابت ہوں گے، امریکی صدر