وزیراعظم سے چینی کمپنی ہینگینگ ٹریڈ کمپنی کے وفد کی ملاقات

0
49
Islamabad : A delegation of Hangeng Trade Company calls on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on 23 July 2024.

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین زھانگ بن (Zhang Bin) کی قیادت میں چینی کمپنی ہینگینگ ٹریڈ کمپنی (Hengeng Trading Company) کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں،میرے حالیہ دورہء چین کے دوران پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان بڑے پیمانے پر بزنس ٹو بزنس معاہدے طے پائے جو کہ انتہائی خوش آئند امر ہے ،پاکستان زراعت کے شعبے میں چین کی کامیابی سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے

وزیراعظم ک نے گوادر پورٹ اتھارٹی کو چینی کمپنیوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم نےگوادر فری زون میں یوٹیلیٹیز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی

اس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہینگینگ ٹریڈ کمپنی پاکستان میں زراعت، لائیو اسٹاک، ادویات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے،ہینگینگ ٹریڈ کمپنی 50 ملین ڈالر کی لاگت سے گوادر میں جدید سہولیات سے آراستہ ذبحہ خانہ (سلاٹر ہاؤس) تعمیر کر رہی ہے،سلاٹر ہاؤس کی تکمیل سے پاکستان کے لائیو اسٹاک کے شعبے سے چین کو 30 ملین امریکی ڈالرز تک سالانہ کی برآمدات ہوں گی،سلاٹر ہاؤس میں مقامی لوگوں کیلئے ایک ہزار کے قریب نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے ،ہینگینگ ٹریڈ کمپنی فارماسیوٹیکل مصنوعات کو گوادر فری زون میں پراسیس کر کے چین کو برآمد کر رہی ہے

ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین ، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Leave a reply