کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل) جمیعت علمائے اسلام کے وفد کی پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ آمد
تفصیل کے مطابق جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما حاجی صادق نورزئی کی قیادت میں ایک وفدکی تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ بلوچستان آمد ، جنرل سیکرٹری بلوچستان سالار کاکڑ کو مبارکباد دی اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے موجودہ صورتحال اور دونوں پارٹیز کی کوارڈینیشن بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس موقع پر سنیر نائب صدر بڑیچ ڈی جی ایس ملک نصیب اللہ بیٹنی نائب صدر عالُم کاکڑ بھی موجود تھے.

Shares: