مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: شوہر سے جھگڑے پر 32 سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) شوہر سے...

26 نومبر احتجاج: 2 مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر...

امریکی جنگی جہاز ایف 18 سمندر میں‌گر گیا

بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس...

ملزم معہ ولائتی شراب کی بوتلیں گرفتار،مقدمہ درج

قصور تھانہ صدر قصور پولیس نے ملزم معہ ولائتی شراب...

بھارتی دہشتگردی بے نقاب،دنیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش،تجزیہ: شہزاد قریشی

ہر الزام پاکستان پر مسلط کرنا مودی کا وطیرہ،بھارتی...

پلیٹلیٹس کی بجائے جوس کی ڈرپ لگانے سے ڈینگی کا مریض چل بسا

اترپردیش :بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں ڈینگی بخار کے مریض کو خون کے پلیٹ لیٹس کی بجائے مبینہ طور پر پھلوں کا جوس لگادیا گیا، جس کے نتیجے میں مریض چل بسا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ پرادیپ پانڈے کے خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ نجی اسپتال میں مریض کو ڈرپ میں جوس اور کیمیکل دیئے گئے، طبیعت بگڑنے پر مریض کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے اسپتال کے ڈاکٹروں نے پرادیپ پانڈے کے رشتے داروں کو بتایا کہ پلیٹ لیٹس کا بیگ جعلی تھا اور اس کے اندر جوس بھرا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر ’پلیٹ لیٹس کے بیگ‘ کی ویڈیو وائرل ہونے کے ساتھ ہی اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاتھک نے حکم دیا کہ پریاگ راج شہر میں واقعے گلوبل اسپتال اینڈ ٹراما سینٹر کو سیل کردیا جائے، جہاں مریض کو پلیٹ لیٹس کی جگہ جوس کی ڈرپ لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میری ہدایت پر اسپتال سیل کردیا گیا ہے اور پلیٹ لیٹس ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں، اسپتال کو قصوروار پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اترپردیش کے اسپتال کے مالک سوربھ مشرا کا پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کا کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس کہیں اور سے لائے گئے تھے، مریض کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 17 ہزار تک گر جانے کے بعد ان کے خاندان کو پلیٹ لیٹس کا انتظام کرنے کیلئے کہا گیا، جس پر وہ ایس آر این اسپتال سے 5 یونٹ پلیٹ لیٹس لائے، ’پلیٹ لیٹس‘ کے 3 یونٹس لگنے کے بعد پانڈے کو ری ایکشن ہوگیا، جس پر اسے پلیٹ لیٹس لگانا بند کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ لیٹس کہاں سے آئے اس بات کا پتہ لگالیا جائے گا کیونکہ بیگ پر ایس آر این کا اسٹیکر لگا ہوا ہے۔