بانی تحریکِ انصاف عمران خان کی جانب سے اپنے بچوں کو پاکستان نہ بلانے کے فیصلے پر وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی مفاد سے جوڑ دیا ہے۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا یہ بہت سے ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ہے، یہ والد اور اولاد کی ملاقات نہیں بلکہ سیاسی منافع تھا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کا کوئی بھی اقدام غیر سیاسی یا غیر مالیاتی مفاد سے خالی نہیں ہوتا۔پی ٹی آئی کے کارکنان اور ان کے بچے عمران خان کی اقتدار کی ہوس اور سیاسی خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا قربانیوں کے لیے اولاد بھی دوسروں کی اور مال بھی دوسروں کا، یہ منافقت میں لپٹی بزدلی ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے حالیہ دنوں میں اپنے بیٹوں کو پاکستان نہ آنے کا مشورہ دیا ہے جس پر سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔
آئی پی سی رپورٹ نے غزہ میں قحط کی تصدیق ، گوتریس کا فوری جنگ بندی اپیل
عادت سے مجبور گوتم گھمبیر کی پچ کے معاملے پر چیف کیوریٹر سے تلخ کلامی
مستونگ :سیکیورٹی خدشات، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، نقاب پوش افراد پرپابندی عائد
امریکا نے القاعدہ رہنما کی گرفتاری پر انعامی رقم 10 ملین ڈالر کر دی