مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم شہباز شریف کے بعد نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور صوبوں میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے قانون سازی کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔سربراہ جمیعت علمائے اسلام نے وزیراعظم شہباز شریف سے مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے صوبوں میں قانون سازی کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو قانون سازی کے لیے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صوبوں میں قانون سازی کے لیے وزرائے اعلیٰ سے رابطہ کروں گا۔
چین : کورونا جیسا وائرس ’ایچ ایم پی وی‘ پھیلنے کی اطلاعات
صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر