ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزا اور بڑے جرمانے کی منظوری دیدی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ چلتی ہوئی گاڑی سے سڑک پر سگریٹ کے ٹکڑے، پانی کی خالی بوتلیں اور پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے پر 1 ہزار درہم ( پاکستانی 75 ہزار روپے) جرمانہ ہوگا۔
بدمعاشوں، ٹارگٹ کلرز،شوٹرز اور بھتہ خور بچنے نہیں چاہئے، سی سی پی او کا حکم
ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹریفک حادثات میں کمی اور شہر میں صفاتی ستھرائی کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔
ممنوعہ اشیا کا استعمال:معروف جمناسٹ کھلاڑی پر21ماہ کی پابندی
متحدہ عرب امارات دنیا کے ان گنے چنے ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ سیاحت اور کاروبار کے لیے آتے ہیں۔ دنیا کی بلند ترین عمارتوں سے سجے اس ملک میں ٹریفک قوانین پر کافی سختی برتی جاتی ہے۔ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کا ٹریفک کافی پُرہجوم ہوتا ہے اور ٹریفک قوانین کی معمولی سی خلاف ورزی پر گھنٹوں ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔
فواد چودھری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹ
یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے کویت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے خلاف سخت اقدامات کو نافذ العمل کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کویت کی انوائرمنٹ پبلک اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے کی سخت ممانعت ہے، خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر پانچ ہزار دینار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سرکاری ترجمان اور پبلک ریلیشنز آفیسر شیخہ الابراہیم نے بتایا کہ جرمانے کا اطلاق صرف سگریٹ نوشی نہیں بلکہ الیکٹرانک سگریٹ، الیکٹرانک حقہ (شیشہ) اور تمباکو نوشی کے مقصد کے لیے استعمال ہونے ہر اشیا پر ہوگا۔








