اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

اسلام آباد:اسلام آباد کے مصروف ترین مال سینٹورس میں آگ لگ گئی، آگ مال کے تیسرے فلور پر لگی جہاں فوڈ کورٹ اور سنیما ہے،سینٹورس مال وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملکیت ہے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مال سینٹورس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

اسلام آباد میں جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ:پولیس نےمزیدخطرناک مجرم گرفتارکرلیئے

تفصیلات کے مطابق آگ کے شعلوں نے شاپنگ مال کے 8 فلورز کو اپنی لپیٹ میں لیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی 8 جبکہ میٹروپولیٹن کی تمام 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹر بھی طلب کیا گیا تھا جبکہ لوگوں کو مال سے نکالنے کے لئے عقبی دروازے کا استعمال کیا گیا، واٹر سپلائی کے ٹینکر بھی متاثرہ جگہ پہنچائے گئے۔ ریسکیو کی مدد سے شاپنگ مال میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

ججوں نے ناانصافیاں کیں:جوابدہ ہونا پڑے گا:نوازشریف کا لندن سے پیغام

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر شاپنگ مال کی عمارت کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم سے سیل کر دیا جائے گا، آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی، کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مال انتظامیہ کے مطابق نجی مال میں آتشزدگی شاپنگ مال کے اندر فائر فائٹنگ سسٹم مکمل آپریشنل ہونے کے باعث آگ پر جلد قابو پانے میں مدد ملی، آگ بھڑکنے کے فوری بعد ہی 20 افراد پر مشتمل فائر فائٹنگ ٹیم نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، مال کے بیرونی حصے میں آگ پھیلنے پر فوری فائر بریگیڈ کو بھی بلا لیا گیا، مال کے اوپر والے فلورز پر آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ سے مدد طلب کی گئی۔

Comments are closed.