موسیٰ خیل :تحصیل کنگری کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، نایاب درخت تباہ

موسیٰ خیل (باغی ٹی وی) تحصیل کنگری کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، نایاب درخت تباہ

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری کے علاقے احمد زئی سوئی کے جنگلات میں رات گئے اچانک آگ لگنے سے سیکڑوں ایکڑ رقبہ متاثر ہو گیا۔ لیویز حکام کے مطابق آگ نے زیتون، پلوس اور دیگر نایاب درختوں کے ساتھ ساتھ خشک گھاس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل جمعداد مندوخیل نے فوری طور پر لیویز کی ٹیم کو متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کیا۔ مقامی لوگ اور لیویز اہلکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم پہاڑی علاقے اور سخت موسم کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا، تاہم تحقیقات کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے اضافی وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ قیمتی جنگلات کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

Comments are closed.