کراچی : سہراب گوٹھ کے قریب موبائل مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی کئی دکانیں جل گئیں۔

باغی ٹی وی ( ویب نیوز) کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب موبائل مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ کے مطابق سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ کے قریب موبائل مارکیٹ میں 1 دکان میں شروع ہونے والی آگ 4 ،5 دکانوں تک پھیل گئی۔آگ کی شدت کے سبب عمارت میں دھواں پھیل گیا جبکہ اس کی اوپری منزل پر رہائشی فلیٹس بھی موجود تھے۔فلیٹ کے رہائشیوں کو دھوئیں کے باعث شدید مشکلات درپیش آئیں تاہم اس موقع پر فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر بھی پہنچ گئے جنہوں نے کچھ دیر بعد آگ پر قابو پالیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے اور اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Comments are closed.