باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی) دھابیجی میں پاک فوج کے حق میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقہ دھابیجی میں ڈاکٹر مشرف اور حاجی عبدالسلام کی قیادت میں پاک فوج کے حق میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی، ریلی میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاۓ گئے ریلی میں کثیر تعداد میں محب وطن پاکستانیوں نے شرکت کی.
پاک فوج کے حق میں شدید نعرے بازی کی جن کے نعروں سے شہر گونج اٹھا اس موقع پر مقررین کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری پاکستانی عوام پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے عوام ہر مشکل گھڑی میں فوج کیساتھ ہے۔سرحدوں پر ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سخت گرمی ہو یا سردی زلزلہ ہو یا سیلاب اور طوفان ہر جگہ ملک وقوم کی خدمت کے فرائض سر انجام دینے والے پاک فوج کے جوان ہمارے سر کا تاج ہیں،قوم کا بچہ بچہ فوج کیساتھ کھڑا ہے۔ہمار ا تن من دھن پاک فوج پر قربان ہے

Shares: