ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان : اندرون شہر ہولیس چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا، سی سی ٹی وی کیمرہ سے موٹرسائیکل پر سوار دو حملہ آورں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی. تلاش کیلئے سرچ آپرشن جاری ہیں.
ایس ایچ او سٹی پولیس سٹیشن پرویز شاہ کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے جب بچے قریبی سکولوں کیطرف جارہے تھے بازار میں بہت رش تھا، اس دوران مسلم بازار پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا. لیکن خوش قسمتی سےکوئی نقصان نہیں ہوا. موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں حملے کے وقت کی قریبی سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج میں دو ممکنا حملہ آوروں کو دیکھا جاسکتا ہے دونوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.