باغی ٹی وی :روجھان ( ضامن حسین بکھر )منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی روجھان پولیس کی بڑی کامیابی ۔
روجھان پولیس نے شراب کے اڈے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔ روجھان پولیس نے بتایا ہے کہ 800لیٹر لہن اور 600 لیٹر کچی شراب بر آمد کر لی اور ملزمان کے خلاف 4 مختلف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ روجھان ابرار احمد خان برمانی نے کہا کہ ڈی پی او راجن پور کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہم علاقے میں منشیات کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے علاقہ میں جرم کا خاتمہ
اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ہم ایس ڈی پی او روجھان غضنفر عباس تنگوانی کی قیادت اور سربراہی میں علاقے میں جرم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں
Shares: