باغی ٹی وی ،چونیاں ( نامہ نگار) بڑھتی ہوئی منشیات فرروشی کو نہ روکا گیا تو ملک کا شمار منشیات سے متاثرہ ممالک کی لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔ بابر سلہری
تفصیل کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس پاکستان کے مرکزی صدر بابر سلہری کی جانب سے شروع کی گئی تحریک (Say No To Drugs Movement)ملک کے کو نے کونے میں کام کر رہی ہے۔ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوی منشیات فروشی کا جائزہ لیتے ہوئے تحریک کو تیز کردیا گیاہے۔ سیالکوٹ میں پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی صدر بابر سلہری نے بتایا کہ ا گر ملک میں بڑ ھتی ہوئی منشیات فرو شی کو نہ روکا گیا تو ہماری نسلیں منشیا ت میں ڈوب جایں گی۔پاکستان ہر سال50 ٹن سے زیادہ ہیروین استعمال کرنے والا ملک بن چکا ہے۔UN رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد عوام نشہ کر تی ہے اور ہر سال اس میں 50 ہزار افراد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ پاکستان کی آنے والی نسلوں اور بین الاقوامی طور پر پاکستان کے وقار کا مسلہ ہے نارکوٹکس کنٹرول اداروں کو اپنا کا م کر نے کی ضرورت ہے۔ اٗنہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کی پولیس اور نارکوٹکس ٹیموں کو اس مشن میں بھرپور کام کرنے کی ضرورت تاکہ منشیات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

Shares: