ڈی آئی خان: قانون نافذ کرنے والے اداروں نےتخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، 04 دہشتگرد ہلاک، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
باغی ٹی وی ،ڈی آئی خان(احمدنواز مغل کی رپورٹ)سی ٹی ڈی سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کا مشترکہ آپریشن، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، 04 دہشتگرد ہلاک، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس نے حساس اداروں اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود مڈی کے علاقے میں اہم اور کامیاب کارروائی عمل میں لائی ہے.،تھانہ کلاچی کی حدود مڈی کے علاقے میںڈیرہ پولیس، سی ٹی ڈی اورسیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیساتھ مقابلہ ہواہے.جہاں دہشتگردوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ اور I.D بلاسٹ سے مجموعی طور پر 04 دہشتگرد موقع پر ہلاک ہو گئے،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے، دہشتگرد پولیس فورس پر حملوں اور دیگر کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگرد تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا، حملہ آوروں کی ہلاکت کے بعد BDS ٹیم نے بارودی اور دیگر ہتھیار جن میں 05 عدد ایس ایم جی، 07 عدد ہینڈگرنیڈ، میگزینز،موبائل فون، موٹر سائیکل سمیت روزمرہ زندگی کا دیگر سامان اور اشیاء خوردونوش برآمد کر لیں۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچآپریشن شروع کر دیا ہے