اسلام آباد:یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت عوام کی سہولت کیلئے ٹارگیٹڈ اور ان ٹارگیٹڈ سبسڈی کا آغاز کیا تھا۔اس سبسڈی کے حصول کیلئے صارفین کیلئے لازمی قرار دیا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر 5566 پر میسج کریں اور ون ٹائم پاس ورڈ حاصلکریں۔
لیکن صارفین کو سیلولر کمپنیوں کے نیٹ ورکس کی وجہ سے ون ٹائم پاس ورڈ کے حصول میں مشکلات آرہی تھی جس کومدنظر رکھتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے آن ٹار گیٹڈ سبسڈی کیلئے وقتی طور پر ون ٹائم پاس ورڈ کا تا حکم ثانی خاتمہ کر دیا۔ اب صارفین صرف اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر سبسڈی حا صل کر سکتے ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پاکستان ٹیلی کمینوکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور این ٹی سی کے ساتھ ملکر اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے کوشاں ہے ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت رجسٹرڈ صارفین اب بھی سبسڈی حاصل کرنے کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 5566 پر میسج کرینگے اور ون ٹائم پاس ورڈ حاصل کرکے سبسڈائزڈ اشیاء کی خریداری کر سکیں گے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔