لاہور:4پنجاب کے علاقے بورے والا میں ذاتی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے حاملہ خاتون اور چار سالہ بچی کو ابدی نیند سلادیا۔ذرائع کے مطابق بورے والا کے علاقے حاجی شیر دیوان صاحب میں ذاتی رنجش پر مخالفین نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون اور چار سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

اعظم سواتی مشکل میں، رہائی ملنے سے پہلے ہی سندھ پولیس نے کیا گرفتار

مسلح افراد کی فائرنگ سے تین سالہ بچی اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئی جسے تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے سوگ میں ڈوب گیا جبکہ علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا اور پولیس سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

نیویارک ٹائمز کے 1100 سے زائد صحافیوں نے ہڑتال کا اعلان کردیا

ادھر کراچی میں سال 2022 کے دوران ہونے والے جرائم اور قتل کے واقعات پر رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر میں رواں سال 450 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا، صرف اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں 92 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اقدام قتل کے واقعات کے دوران 580 شہریوں کو زخمی کیا گیا۔ شہر میں 209 خواتین اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوئے۔شہر میں رواں سال کے دوران 2480 اغوا کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مختلف علاقوں میں بچوں کی گمشدگی کے 394 واقعات رپورٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ نومبر میں سٹی پولیس لیاژان کمیٹی (سی پی ایل سی) نے ماہ اکتوبر میں شہر میں ہونے والے جرائم کی رپورٹ جاری کی تھی۔

Shares: