مارچ کے دوران ٹرک سے گرنے والا پی ٹی آئی کارکن دوران علاج چل بسا

0
70

لاہور میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پہلے روز ٹرک سے گرنے والا 49 سالہ پی ٹی آئی کارکن اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مارچ کے آغاز پر کارکن ٹرک سے گرا تاہم پارٹی رہنما کارکن حسن بلوچ کو شدید زخمی حالت میں سڑک پر چھوڑ کرچلتے بنے۔

حسن بلوچ جمعہ کو لبرٹی مارکیٹ روڈ پر مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے ٹرک سے گرا اور ہفتے کو اسپتال میں دم توڑ گیا۔ حسن بلوچ کو گزشتہ روز باغبانپورہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 

بے حس عمران خان اوردیگر پی ٹی آئی لیڈروں نے غریب کارکن کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھا، حسن بلوچ کا آبائی شہر سکھر ،لاہور میں 30 سال سے مزدوری کررہا تھا مرحوم حسن بلوچ کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ریسکیو والوں نے آکر بتایا آپ کے والد اسپتال میں ہیں۔ کسی نے میرے والد کو پلٹ کر پوچھا تک نہیں۔

حسن جمعے کو لانگ مارچ کے وقت ٹرک سے گرا،ہفتے کو سرکاری ہسپتال میں دم توڑ گیا باغبانپورہ کے علاقے میں گزشتہ روز سپرد خاک کردیا گیا،بیوہ اور جوان بیٹی لاہور میں کرائے کے مکان میں بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں

واضح رہے کہ آج بھی گوجرانوالا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں مرکزی اسٹیج کے قریب بزرگ مزدور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

تحریک انصاف کا مارچ گوجرانوالہ میں موجود ہے جہاں گوندلانوالہ چوک میں مرکزی اسٹیج سے چند گز کے فاصلے پر یہ واقعہ پیش آیا تاہم کارکن بدستور شور شرابے میں مصروف رہے۔

Leave a reply