لاہورمیں ایک منٹ میں 10 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم

0
76

لاہور:صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی خصوصی ہدایت پر ضلع لاہور کے 43 سکولوں میں آج ایک منٹ میں 10 ہزار پودے لگا کر ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس کا کہنا تھا کہ شجرکاری کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔آج پوری دنیا گلوبل وارمنگ کی بدولت ماحولیاتی مسائل کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک منٹ میں 10 ہزار پودوں کی کاشتکاری زبردست اقدام ہے اور اس تقریب کاکریڈٹ سی ای او ایجوکیشن لاہور اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔مراد راس نے کہا کہ بچے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے لگائے گئے پودوں کا خیال رکھیں گے۔ایک منٹ میں دس ہزار پودوں کی کاشتکاری کسی معجزے سے کم نہیں۔صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول وحدت روڈ لاہور میں پودا کاشت کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن لاہور، چیئرمن پی ایچ اے و دیگرافسران ان کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے وزراء، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز و سیاسی قائدین سے مرحلہ وار ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے انعقاد کا مقصد تعلیمی مسائل کے حوالے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ مسائل کی نشاندہی کے بغیر اُن کا مستقل بنیادوں پر حل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے اِس ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کو بہتر سے بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے جامع استعمال کی بدولت ترقی کے راستے پر ہے۔

میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ٹیکنالوجی کا جتنا موثر استعمال محکمہ تعلیم نے گزشتہ چند سالوں میں کیا کسی اور محکمے نے نہیں کیا۔ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے بات کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین نے عوام کو محض مشکلات سے دو چار کیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت کو عوام پر مہنگائی کی بمباری کرتے ہوئے ذرا ترس نہیں آیا۔ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے کبھی قوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے

Leave a reply