اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر)ڈی ایچ کیو ہسپتال کے خاکروبوں کا تنخواہیں نہ ملنے پر انوکھا احتجاج،ہرطرف گندگی پھینک ڈالی
تفصیل کے مطابق اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صفائی ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے پر انوکھا احتجاج ،ہسپتال میں مرد و خواتین ورکرز اپنے حق کیلئے سراپا احتجاج ہر طرف گندگی کے ڈھیر پھینک دیے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ کی موجودہ صورت حال یہ ہے کہ ہر طرف گندگی کے ڈھیر ،گائنی وارڈ،آپریشن تھیٹر،سرجیکل وارڈ،ہر طرف گندگی اور بدبُو کا راج ہے اور پورے ہسپتال میں سانس لینا دشوار ہوگیا ہے ،ورکرز کاکہناہے کہ 3 ماہ سے کمپنی کی طرف سے ہمیں تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں ،ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہے لیکن کمپنی پر اسکا کوئی اثر نہیں پڑا،کیونکہ بھوک سے توہمارے بچے نڈھال ہیں ،اس وقت ہمیں کہیں سے ادھار پر سودا سلف بھی نہیں ملتا ہم اور بچے کہاں جائیں ،اعلی حکام نوٹس لیں

Shares: