باغی ٹی وی ،پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار )سند یلیا نوالی پریس کلب کا ہنگامی اجلاس نیر شیرازی کے خلاف وکلاء کے ناروا سلوک کی پُر زور مذمت ۔ ہر محاذ پر ڈٹ جانے کا عزم
تفصیلات کے مطابق: معروف صحافی نیر شیرازی کے خلاف وکیل رہنما کی بدتہذیبی بد تمیزی اور غیر اخلاقی حرکت پر سند یلیا نوالی پریس کلب کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر پاس کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صحافی ہر محاذ پر اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں گے اور ہر قسم کے فتنے فساد کو بہترین حکمت عملی سے انجام تک پہنچائیں گے ۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ صحافی نیر شیرازی نے ایف آئی آر کے عین مطابق خبر لگائی اگر وکلاء کو اس سے اختلاف تھا تو پریس کلب کا پلیٹ فارم موجود تھا وہ آ کر اپنا موقف پیش کر سکتے تھے دوسری بات یہ ہے کہ ایک طرف کی خبر لگانے کا مقصد یہ ہرگز نہ تھا کہ دوسری طرف کو نظر انداز کر دیا جائے ۔ یقیناً وکلاء سے موقف لیا جانا تھا مگر وکلاء رہنماؤں نے آو دیکھا نہ تاؤ اور صحافی پر چڑھ دوڑے جو کسی بھی لحاظ سے درست قدم نہیں ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ وکلاء تعداد میں زیادہ ہو سکتے ہیں مگر قلم کی طاقت انکی عددی برتری سے کہیں زیادہ ہے ۔ شرکاء نے مزید کہا کہ جب تک وکلاء نیر شیرازی سے معافی نہیں مانگیں گے ان کی رپورٹنگ کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔ یہ بات بھی واضح کرتے ہیں کہ قلم کا وجود تب سے ہے جب سے دنیا کا وجود میں آ نا ۔
Shares:








