ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر کا سول ہسپتال مکلی کا اچانک دورہ مختلف شعبہ جات کا معائنہ
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے سول ہسپتال مکلی کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبہجات کا معائنہ کیااس موقع پرڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اپنے پیشے کے لحاظ سے مخلص انسان دوست اور خدمت کا جذبہ رکھتا ہو تو شفایابی اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہوتا ہے ڈاکٹرز مریض کیلئے مسیحا ہوتے ہیں ایک مسیحا دکھی انسانیت، غریب، لاچار اور بے بس افراد کی خدمت کرنے والا جس کے چند پیار بھرے بول اور ان کی شفقت ہی بیماری کو کم کر دیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سول ہسپتال مکلی کے اچانک دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کو بہتر طبی و دیگر مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں گئیں ہیں کہ مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات سمیت انہیں مفت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے ڈپٹی کمشنر نے بچوں، فیمیل وارڈ، آرتھوپیڈک، سرجیکل، دانتوں کے وارڈ سمیت الٹرا ساؤنڈ، بچوں کی نرسری، غزائیت کا مرکز، کولڈ روم و دیگر مختلف شعبوں اور او پی ڈی کے میڈیکل اسٹور کا معائنہ کیا جبکہ ڈیوٹی افسر ڈاکٹرز سے او پی ڈی کے معاملات و دیگر درپیش مسائل اور ادویات کی تفصیلات معلوم کیں گئیں اور ادویات کا ریکارڈ بھی چیک کیا اس موقعہ پر سول سرجن اور ڈیوٹی افسر ڈاکٹرز نے ڈپٹی کمشنر کو او پی ڈی کے اعداد و شمار کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے ڈینٹل وارڈ میں دورہ کے دوران گھٹکہ اور ماوہ کے استعمال کے باعث کینسر میں مبتلاء لوگوں کو اپنے ذاتی تعلقات پر کراچی اور حیدرآباد کے ہسپتالوں میں رابطہ کرکے مدد کرنے پر ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شیام کمار کی کاوشوں کو سراہا گیا اور انہیں تعارفی سرٹیفیکیٹ دینے کے احکامات جاری کئے ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال میں صفائی ستھرائی، نظم و ضبط و دیگر معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے پر سول سرجن کو بھی سراہتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، سول سرجن ڈاکٹر سید صفدر علی شاہ، ایڈیشنل سول سرجن ڈاکٹر گیانچند، مرف کے ڈاکٹر داؤد ہیلایو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر محفوظ علی سومرو و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے

Shares: