باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)وو کیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تمام طلباء و طلبات اور استاتذہ کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار اور پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ رانا محمد طارق کے باہمی تعاون سے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی جانب سے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ننکانہ صاحب کے تمام طلباء و طالبات اور اساتذہ کے لئے 3روزہ تربیتی ورکشاپ "ریسکیو کیڈٹ کور، فائر سیفٹی اوربیسک لائف سپورٹس کورس "کے بعد کامیاب شرکاء کے لئے تقریبِ تقسیمِ اسناد کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس مو قع پر ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران،فائر انسٹرکٹر امیر علی،میڈیکل انسٹرکٹر عثمان اشرف،ووکیشنل انسٹرکٹر مزمل رفیق و دیگر افسران بھی موجود تھے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے ان کی مزید حوصلہ افزائی کی انہوں نے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کے وژن "ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر "کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بروقت طبی امداد سے بچایا جا سکتا ہے اورجانی و مالی نقصان کو کم کر سکتے ہیں انہوں نے کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد دی اور سیکھی گئی مہارتوں کو عملی زندگی میں بھر پور انداز میں استفادہ کرنے پرزور دیا

اور کہا یقینا اس طرح کی معیاری تربیت اور مہارتیں والدین اور معاشرے کے لئے کارآمد ثابت ہوں گی۔پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ رانا محمد طارق نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا گذشتہ 12سال سے باہمی تعاون برقرار ہے ریسکیو انسٹرکٹرز جب بھی ہمارے انسٹیٹیوٹ میں آتے ہیں ہمیں ہر بار کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے انہوں نے ضلع ننکانہ صاحب کے تمام ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و طالبات کو تربیت یافتہ فرسٹ ایڈرز بنایا ہے ہم تہہ دل سے مشکور ہیں اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے ریسکیو1122کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

Shares: