خواتین کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنےوالاٹریفک پولیس اہلکارمعطل کردیا گیا

0
52

لاہور:لاہور میں خواتین کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک ایپ پر اپلوڈ کرنے والے اہلکار کو معطل کر دیا گیا، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی . تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے بتایا گیا کہ عمران نامی ٹریفک پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی لڑکیوں کی ویڈیوز بنا بنا کر اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر شئیر کر تا ہے .

سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ مذکورہ اہلکار کی حرکات دیکھ کر ادارے کو نوٹس لینا چاہیے . پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی او لاہور نے ٹریفک اسسٹنٹ کو سڑک سے گزرتی خواتین کی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر لگانے پر فوری معطل کر کے انکوائری کا آغاز کردیا ہے .انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی .

 

 

فورس کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا . خیال رہے کہ لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے . ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے علاقے شاد باغ میں پیش آیا جہاں نوجوان برقعہ پہن کر ساتھی کے ساتھ مل کر اکیڈمی آنے جانے والی لڑکیوں کو ہراساں کر رہے تھے . برقعہ پوش ملزم جوڑی بنا کر طالبات کو ہراساں کرتے تھے .

شادباغ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں حبیب ڈار اور شاہ میر شامل ہیں . پولیس ذرائع کے مطابق دونوں لڑکے برقعہ پہنے جوڑی کی شکل میں لڑکیوں کو تنگ کرتے اور فرار ہو جاتے تھے . ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں سے آہنی یاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے

Leave a reply