سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )پرانا ڈسکہ میں چھریوں کے وار سے جاں بحق،ملزم گرفتار
تفصیل کے مطابق ڈسکہ تھانہ سٹی کے علاقہ پرانا ڈسکہ میں نوجوان صلاح الدین کو نامعلوم ملزمان نے چھریوں کے وار سے جان سے مار دیا تھا ایس ایچ او ڈسکہ عامر رضا سندھو اور انکی ٹیم(عمار سب انسپکٹر، حامد فاروق بهٹی،بابر گجر) نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا… ایس ایچ او اور اسکی ٹیم ڈسکہ میں تین ماہ سے جرائم پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہے. اہلیان ڈسکہ نے بھی پنجاب پولیس کی کاوشوں کو سراہا.

Shares: