مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ مینار پاکستان ورکرز کنونشن کے ملتوی ہونے سے کارکنان کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ہم ملک میں امن واستحکام،معاشی خوشحالی چاہتے ہیں، آئین و قانون کی عملداری سے ہی ملک آگے بڑھے گا،جلد مینار پاکستان ورکرز کنونشن کی نئی تاریخ کا اعلان کریں گے
خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ نے 2 نومبر کا مینار پاکستان ورکرز کنونشن ملکی حالات کی وجہ سے مؤخر کر دیا ہے،وطن عزیز کا استحکام، سلامتی، معاشی خوشحالی ،قانون پر عملداری ہماری بنیادی ترجیح ہے، ہم پاکستان میں افراتفری، انتشارکی سیاست،فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں، ہماری منزل اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے،مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان ملک بھر میں خدمت کی سیاست کرتے نظر آرہے ہیں،کارکنان تیاری رکھیں ہم دوبارہ مینار پاکستان پر وررکز کنونشن کا اعلان کریں گے ،ملک بھر میںاضلاع اور تحصیلوں کی سطح پر ورکرزکنونشن ،اجلاسز کا سلسلہ جاری رکھا جائے،دہشت گردی کیخلاف قوم کو متحد و بیدار کیا جائے،قوم متحد ہو تو دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو ترقی کے زینے چڑھنے سے نہیں روک سکتی.








