وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں، سب مل کر کام کریں،
وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو ایک سال مکمل ہو گیا، ایک سال پہلے معیشت ہچکولے کھا رہی تھی، بروقت اقدامات کر کے ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، حکومت میں شامل تمام جماعتوں نے بھرپور ساتھ دیا، 2018 میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا تھا، اب دہشتگری نے دوبارہ سر اُٹھالیا، کون دہشتگروں کو لایا؟ کس نے اجازت دی؟، آئی ایم ایف کو خطوط لکھنے والے کون تھے؟ یہ ملک دشمنی تھی، ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ریاست کو بچایا، دو دن پہلے کابینہ میں بھی اضافہ ہوا،رواں سال رمضان پیکج کیلئے 20 ارب مختص کیے گئے، معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی ادارے اعتراف کر رہے ہیں، آرمی چیف نے بھی معاشی بہتری کیلئے بھر پور کردار ادا کیا،