پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی وفات پا گئے

آغا سراج درانی کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے. گزشتہ ماہ آغا سراج درانی عارضۂ قلب میں مبتلا ہوئے تھے۔اہلِ خانہ کے مطابق آغا سراج درانی کو عارضۂ قلب کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا،آج ان کی موت ہو گئی ہے،ایوان صدر کی جانب سے بھی آغا سراج درانی کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا،صدر نے کہا آغا سراج درانی نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا،صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا،صدر نے دعا کی کہ الّلہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے

آغا سراج درانی 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک اسپیکر سندھ اسمبلی رہے، وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے ہیں،آغا سراج درانی پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے۔

Shares: