اہم دوائی کی قلت

0
37

قصور
دمہ و الرجی کے مریض سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی ہوتے ہی الرجی و دمہ کے دائمی مریضوں کی مرض میں شدید شدت ہو جاتی ہے جس کے پیش نظر ڈاکٹرز حضرات ان مریضوں کیلئے Triamcinolon Acetonate تجویز کرتے ہیں جس سے دمہ کے مریضوں کی سانس کی نالیاں کھل جاتی ہیں اور بلغم کا اخراج ہوتا ہے جس سے مریض نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہوجاتا ہے ایسے ہی الرجی میں یہ نسخہ بہت بہتر ہے پاکستان میں اس سالٹ کے انجیکشن Lonacort,kenacort A,او K kort کے نام سے ملتے ہیں مگر بدقستمی سے جب بھی موسم کی تبدیلی ہوتی ہے یہ انجیکشن مارکیٹ سے غائب کر دیئے جاتے ہیں اور بلیک میں فروخت کیئے جاتے ہیں ان کی اصل قیمت 50 سے 90 روپیہ ہے جبکہ یہی انجیکشن مجبور مریضوں کو 300 سے 350 روپیہ میں مہیا کیئے جاتے ہیں چونکہ قصور کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں اس نسخہ کے انجیکشن مہیا نہیں ہوتے اس لئے مریض مجبور ہو کر میڈیکل سٹوروں سے مہنگوں داموں خریدنے پر مجبور ہیں اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے
مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزارت صحت،ڈرگ کنٹرول اتھارٹی اور ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ کرنے کیساتھ سرکاری ہسپتالوں میں بھی اس نسخہ کو مہیا کرنے کی استدعا کی ہے

Leave a reply