اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

0
102
aaila malik

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں الیکشن کےلئے ٹکٹ جاری کئے، جن افراد کو ٹکٹ نہیں ملے وہ پھٹ پڑے انہی میں سے ایک تحریک انصاف کی خاتون رہنما عائلہ ملک ہیں، عائلہ ملک کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر شدید پریشان ہیں اور اپنے علاقے کی عوام کے سامنے اپنا مدعا بیان کر رہی ہیں

عائلہ ملک ویڈیو میں کہتی ہیں ٹکٹ کی باری آئی تو کہا گیا کہ تمہارا میرٹ نہیں،ہمارے سے بڑھ کر میرٹ کس کا ہے. جس کو ٹکٹ دیا گیا اس نے پی ٹی آئی کے لئے کچھ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسکو کوئی جانتا ہے،میں تمہاری بہن ہوں، اگر درخواست کرتی ہوں، امید ہے کہ میری درخواست سنی جائے گی،

ایک صارف نے عائلہ ملک کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر تن من دھن لٹا دینے کے بعد بھی عائلہ ملک کا میرٹ نہیں بنتا تو پھر آپ سوچ لیں کہ یوتھیوں کو اور کیا کیا اور کیسے کیسے جتن کرنے پڑتے ہوں گے۔

سینئر صحافی و اینکر سلیم صافی کہتے ہیں کہ عمراندار ججز اپنے ساتھی ججز کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتے اور علم انصاف کا بلند کیا ہے ۔ دوسری طرف عمران خان اپنی پارٹی میں انصاف نہیں کرسکتے اور نعرے ریاست مدینہ اور انصاف کے لگارہے ہیں۔ عائلہ ملک کہتے ہیں کہ وہ ان کی بہن ہے اور انہیں بھی ٹکٹ نہیں مل رہا۔

ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عائلہ ملک کو انصاف دو۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کا اعلان ہونے کے  بعد زمان پارک ویران ہوگیا ،سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک جہاں پی ٹی آئی کارکنان کا رش لگا رہتا تھا اب پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے ٹکٹوں کے اعلان کے بعد زمان پارک خالی ہو گیا ہے،ٹکٹوں کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے زمان پارک میں لگے کیمپ سمیٹنا شروع کردیے، رونقیں ختم ہونے لگ گئیں، عمران خان کو گرفتاری کا ڈر برقرار ہے،اسلئے بشریٰ بی بی نے عدالتی درخواست مسترد ہونے کے بعد خط لکھا ہے،

زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

Leave a reply