آئین شکنی غداری ،دین میں کوئی زبردستی نہیں تو قانون میں زبردستی کیسے ہوسکتی ہے ؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آئین شکنی غداری ،دین میں کوئی زبردستی نہیں تو قانون میں زبردستی کیسے ہوسکتی ہے ؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی دعوت پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کو 50 سال ہونے کو ہیں آئین پر عمل نہیں ہو رہا آئین توڑنے پر آرٹیکل 6 کے زمرے میں آ جاتا ہے آئین کی تحفظ کی ضرورت ہے
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ آئین جمہوری اور اسلامی قوانین پر مبنی ہوگا،آئین ہر شہری کو تحفظ دیتا ہے ،اقلیتوں کو بھی انصاف مہیا کرنا مسلما ن کا فرض ہے، سیکھتا وہی ہے جو ہمیشہ اپنے آپ کو طالب علم تصورکرے،آئین کی 280 دفعات ہیں جن میں سے دو درجن کے قریب دفعات عوامی حقوق کے تحفظ سے متعلق ہیں یہ دو درجن دفعات ہر شہری سمجھ لے جو ان کی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں، اسلام میں سب برابر ہیں اور عدل وانصاف کا بول بالا ہونا چاہیے،پوری کائنات پر اقتدار اعلی اللہ تعالی کا ہے اور اختیارات کا استعمال ایک مقدس امانت ہے ریاستی طاقت اور اختیار کا استعمال عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے کیا جائے گا،
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اسلام آباد ہائیکورٹ بار میں آمد پر وکلاء کا بھرپور استقبال#baaghitv #pakistan #islamabad #court #عیدسےنہیں_20سےپہلےنکالو #JummahMubarak pic.twitter.com/vT4T0z2OzO
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 9, 2021
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین پاکستان سیکھا اور نہ ہی آئین کا ترجمہ پڑھا، مجھے نہیں لگتا کہ کسی بھی اسکول میں آئین پاکستان پڑھایا جاتا ہے، امریکی اسکولز میں آئین سکھایا جاتا تھا ،وہاں طلبا کو آئین کا علم ہے، ہمارے پاس اس وقت نصف پاکستان ہے، پاکستان کا آئین ہرشہری کو تحفظ دیتا ہے،اگر ہم آئین شکنی کریں گے تو یہ غداری کے زمرے میں آئے گا،آئین سے غداری کی اگلے جہاں میں بھی سزا ملے گی،اگر آئین کو ہٹا دیں تو وفاق بھی ٹوٹ جاتا ہے اور پاکستانیت بھی ختم ہو جاتی ہے، جب دین میں کوئی زبردستی نہیں تو قانون میں زبردستی کیسے ہوسکتی ہے،آئین کی دفعہ دس کے تحت کسی بھی شخص کو بغیر وجہ بتائے گرفتار نہیں کیا جا سکتا ۔ ایسا کرنے کی صورت میں اسے چوبیس گھنٹوں کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے مشرقی پاکستان کے سانحے کی وجہ محافظین کا آئین کی پاسداری نہیں کرنا تھا۔ پاکستان کو بچانے اور آگے لے کر جانے کے لئے سب کو آئین اور اپنے حلف کی پاسداری کرنا ہوگی۔ آئین کا تحفظ کرنا ہر پاکستانی پر لازم ہے اس لیے اس کا تحفظ کریں،ہمارے آئین کی بنیاد اس بات پر رکھی گئی کہ پورے عالم پر اختیاراللہ کا ہے، آئین کے درپے شخص وفاق پاکستان کے درپے ہے اور اسکو روکنا ہرپاکستانی پہ فرض اور پاکستان سے وابستگی کا تقاضہ ہے!
میرا سرشرم سے جھک گیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دلائل
مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آئین میں کہاں لکھا ہے الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ انتخاب نہیں کرائے گا؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
3 سال گزرگئے،یہ کام نہیں ہوا،حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
کیا گورنر پنجاب کو بیرون ملک سے اس لیے لایا گیا کہ وہ جمہوریت تباہ کریں ؟ عدالت
قبل ازیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اسلام آباد ہائیکورٹ بار میں آمد پر وکلاء کا بھرپور استقبال کیا گیا
صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیوی اور بیٹی کے ہمراہ اچانک کہاں پہنچ گئے؟
قاضی فائز عیسیٰ کیس،کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست پر حکومت نے کیا دیا جواب؟
قاضی فائز عیسیٰ کو وزیر اعظم کیخلاف مقدمات سننے سے روکنا غیر آئینی ہے،درخواست دائر
ضیا الحق، پرویز مشرف قوم کے نوکر تھے،نام لیتے ہوئے ہم کانپنا شروع ہوجاتے ہیں.جسٹس قاضی فائز عیسیٰ