آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے،عدالت کس پر ہوئی برہم؟
سندھ ہائیکورٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے خلاف تیسری نیب انکوائری کیس کی سماعت ہوئی
مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی عدم پیشی پرسندھ ہائیکورٹ برہم ہو گئی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اعجاز جاکھرانی آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے، سندھ ہائیکورٹ نے اعجاز جاکھرانی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا،جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ اعجاز جاکھرانی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونا ہوگا، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کہاں ہے؟ نیب حکام نے کہا کہ اعجاز جاکھرانی کے خلاف ایجوکیشن ورکس سروس میں انکوئری جاری ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ ریفرنس دائر کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز جاکھرانی کے خلاف 4 ہفتوں میں انکوائری مکمل کرلیں گے، اعجاز جاکھرانی و دیگر کیخلاف ایک ریفرنس دائر ہوچکا ہے مزید 2 دائر ہونے ہیں اعجاز جاکھرانی کے خلاف ریفرنس کی عدالت نے 28 اپریل تک رپورٹ طلب کر لی
آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی
آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت
واضح رہے کہ اعجاز جاکھرانی سمیت 5 افراد کیخلاف 74 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے اورکرپشن کیس میں اعجازحسین جاکھرانی کا نام جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں شامل ہے. سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے زیر استعمال بلٹ پروف لینڈ کروز گاڑی اعجاز احمد جاکھرانی کےاکاؤنٹس سے خریدی گئی ہے. اور ادائیگی جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی تھی.اس کیس میں جاکھرانی ضمانت پر رہا ہو کر جیل سے باہر تھے








