آئینی ترامیم،خصوصی کمیٹی اجلاس،پی ٹی آئی نے مسودہ پیش نہ کیا

khursheed shah

آئینی ترامیم،پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا

اجلاس میں آئینی ترامیم پر 6 جماعتوں کے مسودے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،پارلیمانی خصوصی کمیٹی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان اور اے این پی کے ایمل ولی شریک ہیں،پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب بھی اجلاس میں موجود ہیں، خصوصی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی نے ابھی تک اپنا مسودہ پیش نہیں کیا، حکومتی، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی، ایم کیو ایم کا مسودہ پیش کیاجا چکا ہے

خصوصی کمیٹی اجلاس کے بعد عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں،صرف ایک پھونک مارنے کی دیر ہےجوکمیٹی نے مارنی ہے،آج کمیٹی میں ساری جماعتوں کی نمائندگی تھی،مسودے کے لیے انتظار کریں، عنقریب معاملات حل ہوں گے،شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج مسودہ پیش نہیں کیا،پی پی اور جے یو آئی کا ڈرافٹ مکمل ہوچکا ہے،ایک دو دن کی بات ہے خود دیکھ لیجئیے گا،،آئینی مسودے کی تیاری کے لیے بہت محنت ہوئی ہے،

خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس،آئینی عدالت پرن لیگ، پیپلز پارٹی کا یوٹرن،آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 26ویں آئینی ترمیم پر بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں،حکومتی اتحادی جماعتیں اور جے یو آئی میں آئینی بنچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا ہے.آئینی عدالت کے معاملے پر 26ویں آئینی ترمیم کو ڈراپ کردیا گیا ۔حکومت اور جے یو آئی کے مشترکہ مسودہ پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے،مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ شیئر کرینگے

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے روانہ ہو گئے، کہا جو بات مولانا فضل الرحمان اور بلاول نے رات کی ہے.وہ آپ کے سامنے ہے آج بہت اچھی خبریں آ ئیں گی.پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم اجلاس کل دوبارہ جمعہ نماز کے بعد ہو گا.

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کمیٹی اجلاس سے روانہ ہو گئے ، عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں نے کمیٹی کے سامنے آج حقائق رکھے ہیں ،زین قریشی کی اہلیہ کو اغواء کیا گیا تھا، داؤد شاہ اور کئی ایم این ایز اور ان کے اہلِ خانہ کو بھی اغواء کر رکھا ہے، میرے گھر بھی ریڈ ہوا ہے، ان کو بتایا یہ جے یو آئی کے ممبران کو بھی دھمکیاں دے رہے ہیں،اعظم نذیر تارڑ سے پوچھا ہے کیا یہ حکومت ہے اور جمہوریت ہے، اے این پی نے خیبر پختون خوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم پیش کی جو بالکل نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی ٹیم اندر بیٹھی ہوئی ہے وہ مسودے پر بات کر رہی ہے،ے یو آئی نے اب تک حکومتی مسودے پر آمادگی ظاہر نہیں کی وہ ہمارے ساتھ ہیں.

عمران سے ملاقات نہیں ہو گی تو مسودہ شیئر نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر
پارلیمانی خصوصی کمیٹی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں نہیں دیکھا کہ حکومت اس طریقے سے اپوزیشن کے اراکین کو اغوا کر کے قانون سازی کرے،اگر یہی طریقہ کار رکھنا ہے تو یہ ترامیم انکو مبارک ہو،ہم خصوصی کمیٹی میں اپنا ڈرافٹ اس وقت شئیر کریں گے جب ہماری عمران خان سے ملاقات ہوگی،ہماری آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہو گی، عدلیہ پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ عدلیہ کو محکوم نہ بنائیں، عدلیہ کو آزاد رکھیں،

عمر ایوب نے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بات کرنا قبل از وقت ہے، مولانا فضل الرحمٰن آئیں گے تو بات ہو گی، اس وقت پی ٹی آئی والوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ہمارے لوگوں کو نقد رقم کی آفر ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج اچھی اور مثبت خبروں کا دن ہے، توقع ہے کہ آج یہ کام ہو جائے گا۔

سینیٹر شیری رحمان نے خصوصی کمیٹی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی کمیٹی روز کام کر رہی ہے،پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ جمیعت علمائے اسلام ف کے مسودے کے ساتھ ہم آہنگی ہو ،سوائے پی ٹی آئی کے سب نے مسودے جمع کروائے ہیں،

آئینی ترامیم، خصوصی کمیٹی اجلاس،عمر ایوب کی حکومتی اراکین سے تلخ کلامی

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول

آئینی ترامیم، حکومتی مسودہ سامنے آ گیا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج پھر

وفاقی حکومت بہت پر اعتماد ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم ہیں،بلاول

آئینی ترامیم، آج حکومتی ڈرافٹ ملا،دیکھتے ہیں بات کہاں تک پہنچتی،مولانا فضل الرحمان

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

Comments are closed.