آج بہت اچھا ڈرامہ بن رہا ہے قوی خان

سینئر اداکار قوی خان کہتے ہیں کہ مجھے یہ تنقید بے جا لگتی ہے کہ جس میں کہا جا تا ہے کہ آج ڈرامہ اچھا نہیں بن رہا آج ڈرامہ بہت اچھا بن رہا ہے میں نے حال ہی میں ایک ڈرامہ کیا ہے کیا کمال کی کہانی اور کام کا انداز ہے.آج سبھی فنکار بہت اچھا کام کررہے ہیں میں کسی ایک کا نام اس لئے نہیں‌لوں گا کیونکہ میں مقابلے پر یقین نہیں رکھتا.سب ہی فنکار ہیں اور سب ہی کام کررہے ہیں تو کیوں‌میں کسی ایک کا نام لیکر کسی کو اہم اور کسی کو غیر اہم کروں . قوی خان نے کہا کہ ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں ہمارے دورے کے کام کے اپنے تقاضے تھے آج دور بدل چکا ہے آج کام کے تقاضے کچھ اور ہیں .کل بھی کام اچھا ہو رہا تھا آج بھی اچھا ہو رہا ہے.قوی خان نے مزید کہا کہ آج جو بھی فلمیں بن رہی ہیں میں ان کو بھی دیکھ رہا ہوں ڈائریکٹرز رائٹرز کام کے ساتھ انصاف کررہے ہیں.

قوی خان نے کہا کہ مہنگائی ہمارے دور میں بھی تھی آج بھی ہے کل بھی سیاستدان عوام کے لئے کام کررہے تھے آج بھی عوام کے لئے کام کررہے ہیں ہم کیوں کسی کو برا کہیں کیوں کسی ایک کو اچھا باقیوں کوبرا کہیں. مقابلے بازی کے اس ماحول نے سوسائٹی میں بہت سارا انتشار پیدا کر دیا ہے، آپ پسند کریں کسی بھی سیاستدان کو لیکن کسی ایک کو اچھا اور دوسرے کو برا کہہ کر الگ ماحول نہ بنائیں.

Comments are closed.