باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نومئی کے واقعہ پر مشروط معافی مانگنے کا کہنا ہے
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نومئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج قوم کو دکھاکر ثابت کیا جائے کہ اس میں پی ٹی آئی اور ان کے لوگ ملوث ہیں، وہ خود ان افراد کو سزائیں دلوانے میں نہ صرف ساتھ دیں گے بلکہ پارٹی سے بھی نکالیں گے،معافی بھی مانگوں گا لیکن آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں،
عمران خان کے بیان پر سینئر خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سانحۂ 9مئی پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کر دیا! ‼️عمران خان اور پی ٹی آئی بیانیے کی بہت بڑی شکست! مقبولیت کے دعویدار پہلے فوج سے مذاکرات کی اپیل کر رہے تھے، قبولیت کے پاؤں پکڑنے پر تیار تھے؛ اور اب ایک اور بہت بڑا یوٹرن!! ‼️‼️ 9مئی پر عمران خان مشروط معافی مانگنے پر تیار ہو گئے ہیں!!اوّل تو میرا ذاتی خیال ہیکہ اسٹیبلشمنٹ کسی صورت مشروط معافی نہیں دیگی؛ ڈی جی آئی ایس پی آر بھی آن ریکارڈ ہیں کہ 9مئی سانحے پر غیرمشروط، مکمل معافی مانگی جائے۔ لیکن صرف ایک سال میں عمران خان،پی ٹی آئی کا بیانیہ زمیں بوس ہو گیا اور ھم معافی نہیں مانگیں گے سے مشروط معافی پر راضی نامے تک بات آن پہنچی ۔۔۔ آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا ۔۔۔
عمران خان نے سانحۂ 9مئی پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کر دیا! ‼️
عمران خان اور PTI بیانیے کی بہت بڑی شکست! مقبولیت کے دعویدار پہلے فوج سے مذاکرات کی اپیل کر رہے تھے، قبولیت کے پاؤں پکڑنے پر تیار تھے؛ اور اب ایک اور بہت بڑا یوٹرن!!
‼️‼️ 9مئی پر عمران خان مشروط معافی مانگنے پر…
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) August 7, 2024
غریدہ فاروقی مزید کہتی ہیں کہ کل “شیخ مجیب بیانیہ” زمیں بوس ہوا اور آج عمران خان بیانیہ ڈھے گیا،پی ٹی آئی کی بڑی سیاسی شکست اور بڑا یوٹرن! بیانیہ اور عمران خان دونوں ختم شُد!
معافی مانگوں گا لیکن آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان
جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا ،عمران خان
خلیل الرحمان قمر کو تھپڑ کس نے مارا،خاتون اینکر سے غیر اخلاقی حرکت
میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر
نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ
خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم
خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے
تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو
خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟








