وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج وہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کریں گے اور اس دوران وہ گزشتہ دنوں کی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطاب میں وہ بتائیں گے کہ جو کچھ ہوا، اس کا کیا مقصد تھا اور مستقبل میں ہمیں کس سمت میں آگے بڑھنا ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کے تعلقات میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں اور جو خبریں ان کے اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات کی گردش کر رہی ہیں، وہ محض پروپیگنڈا ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں کا مقصد ایک ہی ہے، یعنی عمران خان کی رہائی اور سیاسی میدان میں ان کے حق میں جدوجہد کرنا۔ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، اور وہ ان کا دفاع کرنے کے لیے سیاسی طور پر سرگرم ہیں۔
قبل ازیں، بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے بھی ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے بشریٰ بی بی کے موقف کو واضح کیا۔ مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے خود کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر انہیں ڈی چوک پہنچنا تھا، تاہم وہاں پارٹی قیادت موجود نہیں تھی، جو کچھ بھی ڈی چوک میں ہوا، اس کا احتساب اور جواب طلبی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان خود کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ بشریٰ بی بی نہ تو پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کر رہی تھیں اور نہ ہی اس میں شرکت کی تھی۔
پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات
سروسز بیچنے والیوں سے مجھے یہ فتوی نہیں چاہیے،سلمان اکرم راجہ کا بشریٰ کو جواب
پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں
پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں
مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار
شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ
مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ
انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا
پیسے دے کر کہا گیا دھرنے میں جا کر آگ لگانی ،گرفتار شرپسندوں کے انکشاف