آج ہر مسلمان کو اپنی انا کو قربان کرنے کا عزم کرنا چاہیے،بلاول

0
62

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عیدالاضحیٰ کے موقعے پر پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں آباد مسلمانوں اور خاص طور پر ملک کے مسلمان شہریوں کو عید مبارک ہو

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ ہر مسلمان کو اعلیٰ مقصد کی خاطر قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی یاد دہانی ہے،
آج ہر مسلمان کو اپنی انا کو قربان کرنے کا عزم کرنا چاہیے،،ایک عظیم مقصد کے لیئے اتحاد اور اس پر عمل کے لیے اتحاد کے لیئے کام کرنا ہوگا،عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقعے پر ملک کے حکمران اپنی پھولی ہوئی انا سے جان چھوڑائیں

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران عوام کو سچے مقصد و کاز کے لئے متحد کریں جو واقعی قومی ہو اور کسی کی ذات سے بلند ہو، عوام آج عید عید نہایت سادگی کے ساتھ منائیں،عید کے موقعے پر معاشرتی دوری اور مہلک وباء سے بچاوَ کے لیئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،صاحبِ ثروت لوگ اپنے کم خوش نصیب بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں یاد رکھیں، سخاوت سے پیش آئیں

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ دوسروں کے ساتھ سخاوت سے پیش آنے والوں کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے دگنا عطا کرتا ہے،اسلام کا پیغام معاشرتی انصاف کا پیغام ہے،اپنی برادری کے حوالے سے ہم پر ایک ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جس کے ذریعے ہم زندگی میں ایک اعلیٰ مقصد حاصل کر سکتے ہیں

Leave a reply