آجکل کرکٹ ٹیم میں کس چیز کی کمی ہے؟ فیصل جاوید پی سی بی پر پھٹ پڑے

آجکل کرکٹ ٹیم میں کس چیز کی کمی ہے؟ فیصل جاوید پی سی بی پر پھٹ پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ معیشت بہتر بنانے کیلئے کوشش کررہے ہیں ،ملکی معیشت تباہی کی صورت میں ملی تھی،وزیراعظم نے اسپورٹس بورڈ سے کہا ہے بہترین نتائج چاہئیں ، اسپورٹس انتظامیہ غیر مناسب اقدامات کررہی ہے،

کرکٹ بورڈ میں کرپشن سے پردہ اُٹھنے کا وقت آگیا ہے جاوید بدر

فیصل جاوید نے کہا کہ اظہر علی کیا کررہے ہیں ؟کوئی بہتر کرکٹ نہیں کھیلا جارہا ،کرکٹ تباہی کے دہانے پر ہے ،کرکٹ انتظامیہ کی کارکردگی متاثر کن نہیں،92کی ٹیم اچھی نہیں تھی لیکن اس میں جیت کا جذبہ تھا،آج کل کرکٹ ٹیم میں تو جیت کا جذبہ ہی نہیں،

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی میں احتساب ضروری ہے ،ٹیم سلیکشن کی طریقہ کار غیر مناسب ہے،ڈومیسٹک اور ٹیسٹ میچزپر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،کرکٹ میں بہتری کیلئے حکمت عملی چاہیے ،کرکٹ میں نوجوان ٹیلنٹ والا فارمولہ  ناکام ہوچکا ہے،

Comments are closed.