آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

0
39

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج سارے پاکستانی کشمیر کے لئے نکلے ہیں ، کشمیری بڑی مشکل میں ہیں ،اسی لاکھ کشمیری چار ہفتے سے کرفیو میں بند ہیں، آج کا مقصد کشمیریوں کو یہ بتایا کہ ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ان کی دکھ درد میں پوری طرح شامل ہیں، پاکستان سے آج یہ پیغام جائے گا کہ جب تک ہمارے کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے

باغی ٹی وکی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،

وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ‌ آر ایس ایس 1925 میں بنی جس کا سب سے برا کام مسلمانوں کے خلاف نفرت تھا، وہ سمجھتے تھے کہ ہندو سب سے زیادہ سپیریر ہیں، ہٹلر کی نازی پارٹی سے متاثر ہو کر یہ جماعت بنی ، جس طرح نازی پارٹی نے جرمنی پر قبضہ کیا تھا اسی طرح آر ایس ایس نے بھارت پر قبضہ کیا ہوا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ مسلمان برابر کے شہری نہیں ہیں،آج ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، اگر کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو ساری دنیا نے شور مچانا تھا، ساری دنیا کو کشمیر کے ساتھ کھڑے ہونا تھا لیکن افسوس کہ جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو وہ ادارے جنہوں نے ساتھ دینا ہوتا ہے وہ خاموش رہتے ہیں،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑوں گا، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں میرا مضمون چھپا ہے جس میں دنیا کو بتایا ہے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، آر ایس ایس کا نظریہ صرف مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ عیسائیوں کے بھی خلاف ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی نے نہرو کی فلاسفی پر عمل نہین کیا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں کشمیر کا مسئلہ اٹھاؤں گا، دنیا کو بتایا کہ کشمیریوں کے لئے کھڑے نہیں ہو گے تو اس کا اثر ساری دنیا میں جائے گا، بھارت کی پوری کوشش ہے کہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے آزاد کشمیر میں کچھ کریں گے، اور جب یہ کریں گے تو میں مودی کو صاف بتانا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ہماری فوج تیار ہے، دنیا کو یہ پتہ چلنا چاہئے کہ وہ ملک جن کے پاس ایٹم ہوں جب وہ سامنا کرتے ہیں تو پھر دنیا کو نقصان ہو گا، جس سے بات کرتا ہوں سب کو بتا رہا ہوں،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ابھی سے دنیا کو تیار کر رہے ہیں،کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے چپ کر کے بیٹھے رہو گے تو اس کا اثر ساری دنیا پر جائے گا، کشمیر کے لئے ساری دنیا میں مہم چلائیں گے ،بیرون ملک پاکستانی، ہیومن رائٹس سب کو جگائیں گے کہ ایک ماہ سے کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے، انہیں بند کیا گیا ہے، میڈیا چھوڑیں اپوزیشن پارٹیز کے لیڈر کو بھی سری نگر نہیں جانے دیا گیا، دنیا جان لے کہ کشمیریوں پر کس طرح کا ظلم ہو رہا ہے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم سارے پاکستان میں ملکر نکلے ہوئے ہیں، قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور کشمیریوں کو بتاتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی اپنے تکبر میں کشمیر میں جو کر بیٹھا ،یہ وہ آخری پتہ کھیل گیا اب کشمیر آزاد ہو گا

Leave a reply