انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ ختم ہونے سے چند روز قبل ٹیکس فارم میں تبدیلی کر دی گئی۔
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر بتائی گئی ہے تاہم ڈیڈ لائن سے چند روز قبل انکم ٹیکس فارم میں ایک کالم کا اضافہ کر دیا گیا ہے،ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کے لیے آئرس فارم میں تبدیلی کی گئی ہے اور ایف بی آر نے گوشواروں میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سے چند روز قبل ٹیکس فارم میں تبدیلی سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے صارفین کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن سے چند روز قبل اس طرح کی اہم تبدیلی ناقابل فہم اور باعث تشویش ہے۔








